وزیر اعظم کو غلط مشورے دینے کا دعویٰ

شائع 08 اپريل 2016 04:49pm

کراچی :مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے وزیراعظم کو مشورے دینے والے انہیں مروائیں گے۔

وزیر اعظم یہ بھی بتاتے کہ بھٹو نے جو فیکٹریاں چھینیں وہ ضیاء الحق نے واپس دلوائیں۔آرٹس کونسل کراچی میں تقریب سے خطاب میں مولابخش چانڈیو نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں بھٹو نے ان کی فیکٹریاں چھینیں، یہ بھی بتا دیتے کہ ضیاء الحق نے واپس دلوائیں تو اچھا ہوتا۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ صحابہ کی پیروی کی تلقین کرنے والے سابق چیف جسٹس نے خود کتنا عمل کیا۔

Read Comments