گلگت :پاک فضائیہ کے طیاروں کی گلگت میں امدادی سرگرمیاں

شائع 08 اپريل 2016 04:50pm

گلگت :پاک فضائیہ کے طیاروں نے آج بھی گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی سامان گلگت پہنچایا جبکہ راولپنڈی واپسی پرگلگت۔بلتستان میں پھنسے بیس غیرملکیوں سمیت تین سو سے زائد افراد کو بحفاظت راولپنڈی پہنچایا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی و غیر ملکی سیاح شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف مقامات سے شاہراہ کی بندش کے باعث گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں پھنس کر رہ گئے تھے۔

Read Comments