Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راجن پور :راجن پور میں کچے کے علاقے میں آپریشن چھٹے روز میں بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ تیس میں سے ستائیس کلومیٹر کا علاقہ تاحال چھوٹو گینگ کے قبضے میں ہے۔راجن پور کی تحصیل روجھان میں چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چھوٹو گینگ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے تاہم کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ چھوٹو گینگ کے زیر قبضہ تیس کلومیٹر کے علاقے سے اب تک صرف تین کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرایا جاسکا ہے۔ رحیم یار خان اور راجن پور پولیس نے تئیس عارضی چوکیاں بنا کر علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے چھوٹو گینگ کے خاتمے تک پولیس پیچھے نہیں ہٹے گی۔پولیس حکام کے مطابق اب تک سو سے زائد سہولت کاروں کو حراست میں لیا جاچکا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
راجن پور :راجن پور میں کچے کے علاقے میں آپریشن چھٹے روز میں بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ تیس میں سے ستائیس کلومیٹر کا علاقہ تاحال چھوٹو گینگ کے قبضے میں ہے۔
راجن پور کی تحصیل روجھان میں چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چھوٹو گینگ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے تاہم کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ چھوٹو گینگ کے زیر قبضہ تیس کلومیٹر کے علاقے سے اب تک صرف تین کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرایا جاسکا ہے۔
رحیم یار خان اور راجن پور پولیس نے تئیس عارضی چوکیاں بنا کر علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے چھوٹو گینگ کے خاتمے تک پولیس پیچھے نہیں ہٹے گی۔پولیس حکام کے مطابق اب تک سو سے زائد سہولت کاروں کو حراست میں لیا جاچکا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔