Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :ارکان سندھ اسمبلی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے کیلئے قائم کمیشن کاسربراہ چیف جسٹس پاکستان کومقررکرنے کا مطالبہ کردیا۔سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارکان سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہونے چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات احتساب اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔صوبائی وزیرخوراک سید ناصر شاہ نے کہا وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قائم کیا گیا جوڈیشل کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے گا۔مسلم لیگ فنکشنل کی رکن اسمبلی نصرت سحرعباسی نے کہا پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک لے جانے والے ہرشخص کا احتساب کیا جائے۔فنکشنل لیگ ہی کے رکن صوبائی اسمبلی سعید نظامانی نے کہا پاکستانی قوم مشکل میں ہے اورسیاست دانوں نے بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں بنائی۔ پی ٹی آئی کے رکن سید حفیظ الدین نے کہا چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم کیا جانے والا کمیشن ہی کڑا احتساب کرسکے گا۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا پانامہ لیکس بین الاقوامی ایشوہے یہ کوئی عام معاملہ نہیں۔
کراچی :ارکان سندھ اسمبلی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے کیلئے قائم کمیشن کاسربراہ چیف جسٹس پاکستان کومقررکرنے کا مطالبہ کردیا۔سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارکان سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہونے چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات احتساب اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔
صوبائی وزیرخوراک سید ناصر شاہ نے کہا وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قائم کیا گیا جوڈیشل کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے گا۔مسلم لیگ فنکشنل کی رکن اسمبلی نصرت سحرعباسی نے کہا پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک لے جانے والے ہرشخص کا احتساب کیا جائے۔فنکشنل لیگ ہی کے رکن صوبائی اسمبلی سعید نظامانی نے کہا پاکستانی قوم مشکل میں ہے اورسیاست دانوں نے بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں بنائی۔
پی ٹی آئی کے رکن سید حفیظ الدین نے کہا چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم کیا جانے والا کمیشن ہی کڑا احتساب کرسکے گا۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا پانامہ لیکس بین الاقوامی ایشوہے یہ کوئی عام معاملہ نہیں۔