پاک سرزمین پارٹی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت

شائع 08 اپريل 2016 06:01pm

کراچی :پاک سرزمین پارٹی کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی، مصطفیٰ کمال نے جلسے کیلئے مہم شروع کردی۔ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پمفلیٹس تقسیم کئے، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا تمام چاہنے والوں کو باغ جناح آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اورنگی پہنچنے پرپھول نچھاورکئے گئے اورہارپہنائے گئے۔اس موقع پرشہریوں اورکارکنان نے مصطفٰٰی کمال کے حق میں نعرے بازی کی۔مصطفیٰ کمال نے مختصر خطاب میں شہریوں کو چوبیس اپریل کوباغ جناح میں جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا لوگوں کے درمیان آنے پربہت اچھا لگ رہا۔تین سال بعد آیا ہوں توشہرکی حالت بہت خراب ہے۔اورنگی ٹاون سے مصطفیٰ کمال کا قافلہ بورڈ آفس چورنگی پہنچا۔جہاں سموسوں اورجلیبیوں کی دعوت ہوئی۔

Read Comments