ممبئی:بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے نام ویسے تو کئی اعزازات ہیں لیکن اس با روہ ایسا کام کرنے جارہے ہیں جسے آج تک کسی بھی اداکار نے انجام نہیں دیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں مقبول لندن کی مشہور جوڑی پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کل یعنی اتوار کو بھارت کے دورے پر آرہے ہیں اور شاہ رخ خان سمیت متعدد ستارے ان کا استقبال کریں گے،جن میں عامر خان،ایشوریا رائے،رشی کپور،فرحان اختر اور سچن ٹنڈولکر کے نام شامل ہیں۔
شاہ رخ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رائل خاندان سے تعلق رکھنے والی اس مشہور جوڑی کا بھارت میں یہ پہلا دورہ ہے اور میں ان کا استقبال کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ پرنس اور پرنسس بھارت میں میری فلم فین دیکھیں گے یا نہیں لیکن اتنا معلوم ہے کہ برطانیہ میں ضرور دیکھیں گے میں امید کرتا ہوں کہ انہیں میری فلم پسند آئے گی۔