شائع 09 اپريل 2016 08:23am

جانئے وہ کون سی چیز ہے جس کے بناءگوری خود کوادھورا محسوس کرتی ہیں

ممبئی:بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی خوبرو بیوی گوری خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی پاور فل خواتین میں ہوتا ہے ،وہ براہ راست اداکاری تو نہیں کرتیں لیکن کسی بھی مشہور اداکارہ سے کم نہیں ہیں ۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق گوری خان نے اپنی فیملی اور گھر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا گھر اور میرے بچے میری زندگی میں سب سے پہلے ہیں ،میں اپنے گھر سے بیحد پیار کرتی ہوں ۔

شاہ رخ خان کی بیوی اور کامیاب پروڈیوسر ہونے کے ساتھ گوری بہترین گھریلو خاتون کا کردار بھی بہت اچھے طریقے سے نبھاتی ہیں ،ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر میری فیملی میرا ساتھ نہ دیتی تو میں کبھی بھی اتنے سارے کام ایک ساتھ نہیں کر سکتی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچے ہر کام میں میری مدد کرتے ہیں انہوں نے خاص طور پر ابراہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابراہم سے بہت پیار ہے اور وہ اپنے بچوں اور گھر کے بناءنہیں رہ سکتیں۔

Read Comments