ڈبل ون ڈبل ٹو نے ہرمصیبت کی گھڑی میں عوام کی بھر پور خدمت کی،رانا ثناءاللہ
لاہور میں ڈبل ون ڈبل ٹو کی ایمرجنسی سروس اکیڈمی میں تربیت مکمل کرنے والے پنجاب کے ایک سو چوبیس اور خیبر پختون خوا کے تین سو انیس ریسکیو اہلکاروں سے حلف لیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ڈبل ون ڈبل ٹو نے بارہ تحصیلوں میں کام شروع کر دیا ہے۔ دیگر اضلاع میں جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔
خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تربیت دینے پر پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں۔اپنے صوبے میں عوام کی خدمت کریں گے۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ محکمہ میں شمولیت ان کے لیے باعث فخر ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو سلامی دی گئی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
Read Comments