شائع 09 اپريل 2016 02:11pm

شاہ رخ خان کی فلم فین کی دھوم ریلیز ہونے سے پہلے مچ گئی

ممبئی:شاہ رخ خان کی فلم فین کی دھوم ریلیز ہونے سے پہلے مچ گئی۔ شاہ رخ خان کے لندن کے مادام تساو¿ میں رکھے ہوئے مومی مجسمے کو اب شاہ رخ خان کے فین کے روپ میں تبدیل کیا جائے گا۔

شاہ رخ خان کے مداح کیسے ان کے دیوانے ہیں بالی ووڈ فلم فین میںاس حقیقت کی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم فین پندرہ اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی ریلیز سے پہلے ہی لندن کے مادام تساو¿ انتظامیہ نے فلم کے سر پھرے فین گورو کا مومی مجسمہ میوزیم کی زینت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مادام تساو¿ میں شاہ رخ خان کے سجے ہوئے مومی مجسمے کو اب ان کے فین کا روپ دیا جائے گا۔فلم میں شاہ رخ نے خود ہی اپنے مداح کا کردار نبھایا ، جس کے لیے انہوں نے بے پناہ محنت کی۔

Read Comments