شائع 09 اپريل 2016 02:46pm

لاہور :میرا کا نکاح پر نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ

لاہور :لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کرنے کے الزام میں کیس پر کارروائی روکنے کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

کینٹ کچہری لاہور میں خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ عظمٰی ستار نے اداکارہ میرا کی درخواست پر سماعت کی۔جس میں میرا نے نکاح پر نکاح کے دعوی کی کارروائی کو چیلنج کررکھا ہے۔

سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے وکیل بلخ شیر کھوسہ نے دلائل میں قانونی نکتہ اٹھایا کہ میرا کا عتیق الرحمان کے خلاف فیملی کورٹ میں تکذیب نکاح کا دعوی زیر سماعت ہے اور قانون کے تحت جس کسی معاملے پر سول عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہو تو فوجداری مقدمہ پرکارروائی روک دی جاتی ہے۔

عدالت نے اداکارہ میرا کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد نکاح پر نکاح کرنے کے دعوی پر کارروائی روکنے کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Read Comments