نیو یارک:امریکی اسٹار ڈیزی لیویلن زندگی کی بازی ہار گئیں۔
بلڈ، سویٹ اینڈ ہیلز کی اسٹار اداکارہ کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا تھیں۔ غیر ملکی زرائع کے مطابق چھتیس سالہ اداکارہ کودو سال قبل تیسری اسٹیج کا بائل ڈکٹ کینسر تشخیص ہوا تھا۔لیویلن اپنے تمام تکلیف دہ سفر میں ہمیشہ مثبت اور ثابت قدم رہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ میں مرنے سے ڈرتی نہیں ہوں لیکن دنیا میں رک سکتی ہوتی تو رکنا پسند کرتی۔ اگر میرے جانے کا وقت آگیا ہے تو میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے بہترین زندگی پائی۔