گورنر سندھ کے ہندو میرج بل پر دستخط

شائع 09 اپريل 2016 05:02pm

کراچی :گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے ہندومیرج بل پردستخط کردیئے، بل کا مقصد ہندوبرادری کی شادیوں کی باضابطہ رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے۔

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کے دستخط کے بعد سندھ میں ہندو میرج ایکٹ دو ہزار سولہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ایکٹ کا مقصد ہندو برادری کی شادیوں کی باضابطہ رجسٹریشن یقینی بنانا ہے۔ اس ایکٹ کے مطابق دولہا اور دلہن کی عمر کم از کم اٹھارہ برس ہونا لازمی ہوگا۔

ہندو مذہب کے تحت انجام پانے والی شادیوں کو پینتالیس دن کے اندر متعلقہ یونین کونسل، وارڈ یا دیگر بلدیاتی اتھارٹی میں رجسٹر کروانا ہوگا۔

Read Comments