فیصل آباد:ایف آئی اے کی کارروائی ، تین انسانی اسمگلر گرفتار

شائع 10 اپريل 2016 06:37am

فیصل آباد:فیصل آباد کے علاقے بھلوال میں ایف آئی آے نے کارروائی کرتے ہوئے تین انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے غیر قانونی دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔

فیصل آباد کے علاقے بھلوال میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے تین انسانی اسمگلرزگرفتار کرلیے ، جن کے قبضے سے غیرقانونی دستاویزات بھی برآمد کرلئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجا کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

Read Comments