Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پنامہ پیپرز کے انکشافات کی تحقیقات کرنا ججز کے بس کی بات نہیں، فنانشل معاملات کی چھان بین بین الاقوامی بینکنگ فارنسک ماہرین سے کرائی جائے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ موجودہ ججز پر وزیر اعظم کی چمک کا اثر ہے ، پنامہ لیکس کی تحقیقات حاضر سروس یا ریٹائرڈ ججز کے بس کی بات نہیں۔ چھان بین میں ججوں کی شمولیت عدلیہ کو متنازعہ کرنے کے مترادف ہے۔سینیئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ آئین شکنی کے ملزم جس پر غداری کا مقدمہ چل رہا تھا اسے باہر بھیج کر آئین اور قانون کا مذاق اڑایا گیا۔نثارکھوڑو نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد آئین کی پامالی میں معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ بنتا ہے۔
کراچی :سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پنامہ پیپرز کے انکشافات کی تحقیقات کرنا ججز کے بس کی بات نہیں، فنانشل معاملات کی چھان بین بین الاقوامی بینکنگ فارنسک ماہرین سے کرائی جائے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ موجودہ ججز پر وزیر اعظم کی چمک کا اثر ہے ، پنامہ لیکس کی تحقیقات حاضر سروس یا ریٹائرڈ ججز کے بس کی بات نہیں۔ چھان بین میں ججوں کی شمولیت عدلیہ کو متنازعہ کرنے کے مترادف ہے۔
سینیئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ آئین شکنی کے ملزم جس پر غداری کا مقدمہ چل رہا تھا اسے باہر بھیج کر آئین اور قانون کا مذاق اڑایا گیا۔نثارکھوڑو نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد آئین کی پامالی میں معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ بنتا ہے۔