عمران خان کا نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ

شائع 10 اپريل 2016 02:24pm

اسلام آباد:عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا جواز نہیں۔

یہ بات انہوں نے بنی گالہ میں قوم سے اپنے خطاب میں کہی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ و ہ نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ استعفی دیں ۔

اس موقعے پر انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس نے تسلیم کیا کہ آف شور کمپنیاں غلط ہیں اور وہ مکمل طور پر اپنی صفائی قوم کے سامنے پیش کرینگے ۔عمران خان نے مزید کہا کہ وہ جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس کی سربراہی میں چاہتے ہیں ۔اس موقعے پر انہوں نے اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان چوبیس اپریل کو کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

Read Comments