زلزلہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنیکی ہدایت

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2016 05:58am

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کوہرممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی، سول و فوجی اداروں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے اس حوالے سے فوری الرٹ جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ زلزلہ متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور امدادی کاموں سے انہیں لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔

Read Comments