سرگودھا:سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 مبینہ خواتین دہشتگرد گرفتار

شائع 11 اپريل 2016 07:56am

سرگودھا :سرگودھا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ خواتین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دوملزمان فرار ہوگئے ۔

محکمہ سی ٹی ڈی کے مطابق سرگودھا میں بائی پاس سیم نالہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں ایک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان فرار ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود تین خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار خواتین میں اسماء جبین،خولہ مختاراور عبیرہ شامل ہیں اوران کے قبضہ سے دوخودکش جیکٹس،تین ہینڈگرنیڈاور دیگراسلحہ برآمدہواہے، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Read Comments