شائع 11 اپريل 2016 08:16am

رنبیرکو چنوں یا رنویرکو؟دیپیکا مشکل میں پھنس گئیں۔۔

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان دنوں سخت مشکل کا شکار ہیں اور ان کی پریشانی کی وجہ ہیں ان کے سابقہ دوست رنبیر کپور اور موجودہ دوست رنویر سنگھ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈو کون نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ انہیں حال ہی میں رنویر اور رنبیر کپور کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی ہے لیکن وہ بے انتہا مصروفیت کے باعث کسی ایک کے ساتھ ہی کام کر سکتی ہیں۔

ابھی انہوں نے فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کس کے ساتھ کام کرنا ہے کیونکہ دونوں میں سے کسی ایک کاا نتخاب کرنا بہت ہی مشکل کام ہے ،ان کا کہنا ہے کہ دونوں میرے بہت اچھے دوست ہیں میں کسی کو بھی ناراض نہیں کر سکتی،یہ ہی وجہ ہے کہ میں سخت مشکل میں ہوں۔

واضح رہے کہ دیپیکا نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم تماشہ جبکہ رنویر سنگھ کے ساتھ فلم باجی راﺅ مستانی میں کام کیا ہے اور دونوں فلموں نے باکس آفس پر بہت زیادہ کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

Read Comments