اپ ڈیٹ 11 اپريل 2016 10:00am

طاہرشاہ کا نیا گانا بھارت کیلئے ایٹم بم ثابت ہو گیا۔۔

ممبئی:پاکستان کے نامور گلوکار طاہر شاہ کی نئی ویڈیو جب سے منظر عام پر آئی ہے پوری دنیا کی جانب سے ملا جلا رجحان سامنے آرہا ہے ،کسی کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کوئی ان کی کاوش کو سراہ رہاہے۔

طاہر شاہ کے نئے گانے اینجل نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے نئے ریکا رڈ قائم کر دئے ہیں ،ان کا گانا سن کر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ٹوئینکل کھنا بھی چپ نہ رہ سکیں اور انہیں پاکستانی ایٹم بم قرار دے دیا۔

بات یہاں ختم نہیں ہوتی ٹو ئینکل نے طاہر شاہ کا مزاق اڑاتے ہوئے مزید لکھا کہ ویڈیو کے ایک سین میں اینجل اور ان کی بیوی ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے نہایت عجیب لگ رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ انہیں آشوب چشم کی بیماری نہ لا حق ہو جائے۔  

Read Comments