پی اے ایف کے اسکواڈرن میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل

شائع 11 اپريل 2016 10:23am

کراچی:پاکستان ایئر فورس کے سیکنڈ اسکواڈرن کو جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے دے دیئے گئے، کراچی کے مسرور ایئر بیس پر شاندار تقریب ہوئی۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاس کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ کے سیکنڈ اسکواڈرن میں جے ایف 17 طیاروں کی شمولیت ہوگئی، تقریب کراچی کی پی اے ایف مسرور بیس پر منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ محمد آصف اور ایئرچیف مارشل سہیل امان تھے، وزیر دفاع کو پاک فضائیہ کے دستے نے سلامی پیش کی ۔

خواجہ آصف نے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا،تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا ،جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے اب باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کے سکینڈ اسکوارڈن میں شامل ہوگئے ہیں ۔

Read Comments