پانامہ لیکس پرعمران خان احمقانہ غل غپاڑہ کررہے ہیں،رانا ثناء اللہ

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2016 11:54am

فیصل آباد:وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر عمران خان احمقانہ غل غپاڑہ کر رہے ہیں،بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر جب بھارتیوں کی لعن طعن ہو رہی تھی تو جان بوجھ کر پانامہ لیکس کا شوشہ چھوڑا گیا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ بین الاقوامی سازش بھی ہوسکتی ہے۔بہروپیے وزیراعظم کو کل خطاب کرنا نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو دوبارہ عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں،شائد عمران خان دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں،اس کا فائدہ بھارت کو ہو رہا ہے۔عمران خان ملک کو ترقی سے روکنے کیلئے برسر پیکار ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد چھپے ہوئے ہیں،جہاں فوج کی مدد سے پولیس اور رینجرز آپریشن کر رہے ہیں،ان علاقوں کو جلد کرلیا جائے گا۔

Read Comments