کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت میں دستی بم پھٹ گیا،2افراد زخمی

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2016 12:02pm

کراچی :کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران دستی بم پھٹ گیا۔ دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت دوافراد زخمی ہوگئے۔ مقدمے کے تفتیشی افسر کو غفلت کا مظاہرہ کرنے پرحراست میں لے لیا گیا۔

کراچی میں انسداددہشتگردی عدالت نمبردومیں دھماکہ خیزمواد رکھنے کے الزام میں گرفتارلیاری کینگ وار کے ملزم ولید کوپیش کیاگیا،تفتیشی افسرنے ملزم سے برآمد ہونے وال دستی بم بھی عدالت میں پیش کیا۔ جودوران سماعت اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے نتیجے پولیس کانسٹیبل لیاقت اورجج کا پرسنل اسسٹنٹ زخمی ہوگیا جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا،ڈی آئی جی ساوتھ کے مطابق دھماکہ دستی بم نہیں بلکہ اس کا ڈیٹونیٹر پھٹنے کے باعث ہوا ۔

واقعے کے بعد کلاکوٹ تھانے میں تعینات تفتیشی افسرعابد انصاری کوحراست میں لے لیاگیا۔ چیف سیکرٹری نے آئی جی سندھ سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے دستی بم ناکارہ کیئے بغیر عدالت میں پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

Read Comments