Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے اپنے اداکردہ ٹیکس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں،کیا ہمارے وزیراعظم میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ اپنے ٹیکس اور اثاثوں کی تفصیلات سامنے لائیں۔پاناما لیکس کے دستاویزات میںوزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کے نام سامنے آنے پر پاکستان میں سیاسی ماحول گرم ہے۔اسی تناظر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے اپنے ادا کردہ ٹیکس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دی ہیں،کیا ہمارے وزیر اعظم میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنے ٹیکس اور اثاثوں کو عوام کے سامنے پیش کر سکیں۔ گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاناما لیکس میں اپنے والد کی آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد لینے کے الزام کے بعد اپنے ٹیکس کی تفصیلات جاری کیں۔ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے دو برسوں کے ٹیکس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق دوہزار چودہ پندرہ میں مجموعی طور پر دولاکھ پاو¿نڈ آمدن ہوئی جس میں سے چھہترہزار پاو¿نڈ ٹیکس ادا کیا گیا۔برطانوی وزیراعظم آج لوگوں کو ٹیکس چوری میں سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف مجرمانہ قوانین کے تحت کارروائی کے حوالے سے پارلیمان کو آگاہ کریں گے،ڈیوڈ کیمرون اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ٹیکس قوانین میں اپنی حیثیت کو بھی مزید واضح کریں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے اپنے اداکردہ ٹیکس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں،کیا ہمارے وزیراعظم میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ اپنے ٹیکس اور اثاثوں کی تفصیلات سامنے لائیں۔
پاناما لیکس کے دستاویزات میںوزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کے نام سامنے آنے پر پاکستان میں سیاسی ماحول گرم ہے۔اسی تناظر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے اپنے ادا کردہ ٹیکس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دی ہیں،کیا ہمارے وزیر اعظم میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنے ٹیکس اور اثاثوں کو عوام کے سامنے پیش کر سکیں۔
گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاناما لیکس میں اپنے والد کی آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد لینے کے الزام کے بعد اپنے ٹیکس کی تفصیلات جاری کیں۔
ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے دو برسوں کے ٹیکس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق دوہزار چودہ پندرہ میں مجموعی طور پر دولاکھ پاو¿نڈ آمدن ہوئی جس میں سے چھہترہزار پاو¿نڈ ٹیکس ادا کیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم آج لوگوں کو ٹیکس چوری میں سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف مجرمانہ قوانین کے تحت کارروائی کے حوالے سے پارلیمان کو آگاہ کریں گے،ڈیوڈ کیمرون اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ٹیکس قوانین میں اپنی حیثیت کو بھی مزید واضح کریں گے۔