Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حافظ آباد:وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان چائے کی پیالی میں جو طوفان لانا چاہتے ہیں وہ جلد ختم ہو جائے گا،رائیونڈ کے گھیراو¿ کا سوچنے والے یاد رکھیں کہ یہ سب بنی گالہ میں بھی ہوسکتا ہے۔حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو رکاوٹیں آجاتی ہیں،عمران خان سے کوئی پوچھے کہ میاں نواز شریف سے ان کا کوئی ذاتی اختلاف ہے جو وہ رائیونڈ میں دھرنا دینا چاہتے ہیں۔ وزیرمملکت برائے صحت نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ملک میں جو کلچر فروغ دے رہے ہیں وہ کل ان کے گلے پڑ سکتا ہے،رائیونڈ دھرنا دینے والوں کو سوچنا ہوگا کہ کل کو لوگ بنی گالہ بھی جا سکتے ہیں۔سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں۔
حافظ آباد:وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان چائے کی پیالی میں جو طوفان لانا چاہتے ہیں وہ جلد ختم ہو جائے گا،رائیونڈ کے گھیراو¿ کا سوچنے والے یاد رکھیں کہ یہ سب بنی گالہ میں بھی ہوسکتا ہے۔
حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو رکاوٹیں آجاتی ہیں،عمران خان سے کوئی پوچھے کہ میاں نواز شریف سے ان کا کوئی ذاتی اختلاف ہے جو وہ رائیونڈ میں دھرنا دینا چاہتے ہیں۔
وزیرمملکت برائے صحت نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ملک میں جو کلچر فروغ دے رہے ہیں وہ کل ان کے گلے پڑ سکتا ہے،رائیونڈ دھرنا دینے والوں کو سوچنا ہوگا کہ کل کو لوگ بنی گالہ بھی جا سکتے ہیں۔
سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں۔