Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے انٹراپارٹی انتخابات سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔کہتے ہیں انہیں پہلے بھی پارٹی عہدے میں کوئی دلچسپی تھی نہ ہی اب ہے، پارٹی کی تمام قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کومتحد کرنے میں کردار ادا کریں۔سوشل میڈیا پراپنی ٹویٹ میں جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں اپنی کشتیاں جلا کر تحریک انصاف میں عمران خان کے نظریے کی خاطر شامل ہوا تھا۔میں اتنے نازک موڑپرپارٹی کوتقسیم ہوتا نہیں دیکھ سکتا،پارٹی کی تمام قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کو متحد کرنے میں کردارادا کریں۔پارٹی اورعمران خان کی خاطرشاہ محمود قریشی کے بیان کا جواب نہیں دیا،کبھی کوئی عہدہ مانگاہے نہ ہی مانگوں گا۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے انٹراپارٹی انتخابات سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔کہتے ہیں انہیں پہلے بھی پارٹی عہدے میں کوئی دلچسپی تھی نہ ہی اب ہے، پارٹی کی تمام قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کومتحد کرنے میں کردار ادا کریں۔
سوشل میڈیا پراپنی ٹویٹ میں جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں اپنی کشتیاں جلا کر تحریک انصاف میں عمران خان کے نظریے کی خاطر شامل ہوا تھا۔میں اتنے نازک موڑپرپارٹی کوتقسیم ہوتا نہیں دیکھ سکتا،پارٹی کی تمام قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کو متحد کرنے میں کردارادا کریں۔پارٹی اورعمران خان کی خاطرشاہ محمود قریشی کے بیان کا جواب نہیں دیا،کبھی کوئی عہدہ مانگاہے نہ ہی مانگوں گا۔