نیویارک :ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلموں کنگ فو پانڈا تھری،زوٹوپیا اور نورم آف دی نارتھ کے بعد رواں سال "دی سیکریٹ لائف آف پیٹس" بھی جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
دوہزار سولہ کو اینی میٹڈ فلموں کا سال کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔کنگ فو پانڈا تھری،زوٹوپیا اور نورم آف دی نارتھ کو فلمی شائقین نے پسندیدگی کی سند بخشی،اینی میٹڈ فلموں کی کامیابی کے رجحان کیا سامنے آیا اب مزید ایک اور فلم "دی سیکریٹ لائف آف پیٹس ریلیز کیلئے تیار ہیں۔
"دی سیکریٹ لائف آف پیٹس" کی کہانی پالتو جانوروں کی شرارتوں پر مبنی ہے جو اپنے مالک کی قربت حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے بدلہ لیتے ہیں۔ فلم "دی سیکریٹ لائف آف پیٹس" میں لوئس سی کے، کیون ہارٹ، اسٹیو کوگین نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔مزاح اور دلچسپ مناظر پر مبنی فلم چوبیس جون کو برطانوی اور آٹھ جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔