ہالی وڈ مووی دا باس کا دھواں دھار آغاز
ایک کاروباری خاتون کی زندگی پر مبنی ہالی ووڈ فلم دا باس باکس آفس پر چھا گئی۔فلم کی کہانی میلیسا مک کارتھی کے گرد گھومتی ہے جنہیں کاروباری اتار چڑھاوٴ کا سامنا رہتا ہے، لیکن میلیسا ہمت نہیں ہارتی اور پھر سے کاروبار کو نئی بلندیوں تک پہنچاتی ہے۔
فلم میں ملیسا کی مزاحیہ اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے،فلم دو کروڑ پیتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر سرفہرست ہے۔فلم بیٹ مین ورسز سپر مین دو کروڑ چوتیس لاکھ ڈالر کما کر دوسرے جبکہ اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا ایک کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالر بٹور کر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
Read Comments