شائع 11 اپريل 2016 03:51pm

ورون دھون کیپٹین امیریکا کی آواز کا جادو جگائیں گے

ممبئی:بالی ووڈ اداکار ورون دھون مشہور ہالی ووڈ فلم کیپٹن امیریکا کے ہندی ورژن میں پس پردہ کرس ایونز کی آواز کا جادو جاگائیں گے۔

اٹھائیس سالہ بدلا پور اسٹار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ مارول موویز کے مداح ہیں ، یہ ان کے لیے واقعی چیلنجنگ ہوگا۔ امید ہے مداح ان کی اس کاوش کو سراہیں گے۔

اس فلم کو ڈزنی بھارت میں ڈسٹریبیوٹ کرے گا۔ کیپٹین امیریکا :سول وار بھارت میں چار زبانوں-انگریزی،ہندی، تامل اور تیلگو- میں ریلیز کی جائے گی۔

Read Comments