Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے چوبیس اپریل کے ایف نائن پارک اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی۔ اٹھارہ ہزارسیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے نفری طلب کر لی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق چوبیس اپریل کو اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے اعلان کردہ جلسے کے حوالے سے پالیسی مرتب کرلی۔ وفاقی دارالحکومت میں قیام امن اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ جس کیلئے اٹھارہ ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے نفری طلب کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق نفری میں اسلام آباد پولیس کے علاوہ، پنجاب، ایزاد کشمیر پولیس، فرنٹیئرکانسٹیبلری اور پنجاب کانسٹیبلری کے دستے شامل ہوں گے۔ قانون شکنی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے چوبیس اپریل کے ایف نائن پارک اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی۔ اٹھارہ ہزارسیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے نفری طلب کر لی۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق چوبیس اپریل کو اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے اعلان کردہ جلسے کے حوالے سے پالیسی مرتب کرلی۔ وفاقی دارالحکومت میں قیام امن اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ جس کیلئے اٹھارہ ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے نفری طلب کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق نفری میں اسلام آباد پولیس کے علاوہ، پنجاب، ایزاد کشمیر پولیس، فرنٹیئرکانسٹیبلری اور پنجاب کانسٹیبلری کے دستے شامل ہوں گے۔ قانون شکنی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔