عمران فاروق کیس میں آیف آئی اے کا عبوری چالان مرتب

شائع 18 دسمبر 2015 02:51pm

اسلام آباد: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں آیف آئی اے نے عبوری چالان مرتب کر لیا ہے، عبوری چالان میں ملزم معظم علی،خالد شمیم اور محسن علی سید کا اعترافی بیان بھی شامل کیا گیا ہے۔

عبوری چالان میں ایم کیوایم کے قائد کو قتل کیس کا ملزم قراردیا گیا ہے، ملزم عظم علی،خالد شمیم اور محسن علی سید نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا اعتراف کیا ہے، سولہ ستمبر دوہزار دس کو لندن میں ملزم محسن علی نے ساتھی کاشف خان کے ساتھ مل کرڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیا۔

Read Comments