Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حیدرآباد:حیدرآباد میں پکا قلعہ کی بوسیدہ فصیل گرگئی، فصیل کے ساتھ ملحقہ مکانات بھی زمیں بوس ہو گئے۔حیدرآباد کی تاریخی عمارت پکا قلعہ کی بوسیدہ فصیل اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں فصیل کے ساتھ بنے ہوئے مکانات بھی زمین بوس ہوگئے، پکا قلعہ کی فصیل کے ساتھ طویل عرصہ سے گھر موجود ہیں جن سے سیوریج کا پانی فصیل میں داخل ہوتا ہے جس کے باعث فصیل کمزور ہو چکی ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے اب تک یہاں کے رہائشیوں کی کہیں اور منتقلی کے اقدامات نہیں کیے گئے،فصیل گرنے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حیدرآباد:حیدرآباد میں پکا قلعہ کی بوسیدہ فصیل گرگئی، فصیل کے ساتھ ملحقہ مکانات بھی زمیں بوس ہو گئے۔
حیدرآباد کی تاریخی عمارت پکا قلعہ کی بوسیدہ فصیل اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں فصیل کے ساتھ بنے ہوئے مکانات بھی زمین بوس ہوگئے، پکا قلعہ کی فصیل کے ساتھ طویل عرصہ سے گھر موجود ہیں جن سے سیوریج کا پانی فصیل میں داخل ہوتا ہے جس کے باعث فصیل کمزور ہو چکی ہے۔
اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے اب تک یہاں کے رہائشیوں کی کہیں اور منتقلی کے اقدامات نہیں کیے گئے،فصیل گرنے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔