ساہیوال:قادرآباد کول پاور پراجیکٹ جلد شروع کرنیکا اعلان

شائع 11 اپريل 2016 06:07pm

ساہیوال:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قادر آباد کول پاور پراجیکٹ دوہزار سترہ تک بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ کچھ عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ان کی قسمت میں سڑکوں پر دھکے کھانا ہی لکھا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ساہیوال میں قادر آباد کول پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تیرہ سو بیس میگاواٹ کا یہ منصوبہ مقررہ وقت سے چھ ماہ قبل جون دوہزار سترہ میں ہی مکمل ہوجائے گا۔

احسن اقبال نے پانامہ لیکس کے ایشو کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر عوام کی توجہ ملک کے حقیقی مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں،ایسے لوگوں کی قسمت میں سڑکوں پر دھکے کھانا ہی لکھا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملکی ترقی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ مسلم لیگ نون کی حکومت عوام کی خدمت کرتی رہے گی،الزامات کی سیاست کرنے والوں کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Read Comments