فنکار کمال احمد رضوی کراچی میں سپرد خاک

شائع 18 دسمبر 2015 03:07pm

کراچی: فن کی دنیا کا ایک اور باب بند ہوگیا، گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرجانے والے مشہور فنکار کمال احمد رضوی کو کراچی میں ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، وہ گزشتہ دس سال سے دمے کے مرض میں مبتلا تھے۔

معروف اداکار کمال احمد رضوی دنیائے فانی سے کوچ کرگئے،ان کی نماز جنازہ عسکری تھری میں ادا کی گئی،جنازے میں فنکاروں سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد نے شرکت کی،میڈیا سے بات چیت میں فنکاروں کا کہنا تھا کہ کمال احمد بہت کمال آدمی تھے،نماز جنازہ کے بعد انہیں ڈیفنس فیز فور کے قبرستان لے جایا گیا،جہاں ان کی تدفین کردی گئی،کمال احمد گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے،کمال رضوی گزشتہ دس سال سے دمہ کے مرض میں مبتلا تھے۔

Read Comments