ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار جیکی شروف کے بیٹے اداکار ٹائیگر شروف اپنی آنے والی فلم باغی کے حوالے سے میڈیاکی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔حا ل ہی میں ان کا چائنا کے مشہور اور لیجنڈ اداکار جیکی چین کے حوالے سے حیرت انگیز بیان سامنے آیا جسے سن کر سب دنگ رہ گئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائیگر شروف نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنگ فو کا اصل مرکز چائنا نہیں بلکہ بھارت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارشل آرٹ کی تکنیک بھارت سے تعلق رکھنے والے بدھسٹ بودھی دھرما نے متعارف کروائی۔
بودھی دھرما 6صدی عیسویں میں چائنا گئے تھے اور ا ن کے ساتھ ساتھ یہ فن بھی وہاں چلا گیا تھا،مارشل آرٹ کا یہ فن شاﺅلن ٹیمپل میں کنگ فو کے نام سے پروان چڑھا اور مشہور ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹائیگر کا یہ آرٹیکل پڑھ کر ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار شاکڈ ہیں،اس کے علاوہ کنگ فو کے گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر کا کہنا ہے کہ وہ ٹائیگر سے مل کر انہیں کنگ فو کی بنیاد کے بارے میں بتائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹائیگر شروف مارشل آرٹ کے فن میں مہارت رکھتے ہیں ،اپنی آنے والی فلم باغی میں وہ مارشل آرٹس کی مہارت دکھا کر لوگوں کے دل جیتیں گے۔