Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے وی آئی پی کلچرکیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظورکرلی۔وفاق اوررصوبائی حکومتوں سے اکیس اپریل تک جواب طلب کرلیاچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے وی آئی پی کلچرکیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظورکرلی ۔درخواست گزارنے نے موقف اختیارکیا تھا وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ایمبولینسزبھی پھنسی رہتی ہیں اورعوام متاثرہوتے ہیں۔ سڑکوں کی بندش آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ چودہ مارچ دوہزارچودہ کووزیراعظم کے دورہ مٹھی کے دوران راستوں کی بندش کے باعث بچی دم توڑ گئی تھی جبکہ دسمبر دوہزارپندرہ کوبلاول کے سول اسپتال کے دورے کے دوران سڑک بند ہونے سے بچی بسمہ اسپتال پہنچے سے قبل ہی انتقال کرگئی تھی۔عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے اکیس اپریل تک جواب طلب کرلیا۔
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے وی آئی پی کلچرکیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظورکرلی۔وفاق اوررصوبائی حکومتوں سے اکیس اپریل تک جواب طلب کرلیا
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے وی آئی پی کلچرکیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظورکرلی ۔درخواست گزارنے نے موقف اختیارکیا تھا وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ایمبولینسزبھی پھنسی رہتی ہیں اورعوام متاثرہوتے ہیں۔ سڑکوں کی بندش آئین کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ چودہ مارچ دوہزارچودہ کووزیراعظم کے دورہ مٹھی کے دوران راستوں کی بندش کے باعث بچی دم توڑ گئی تھی جبکہ دسمبر دوہزارپندرہ کوبلاول کے سول اسپتال کے دورے کے دوران سڑک بند ہونے سے بچی بسمہ اسپتال پہنچے سے قبل ہی انتقال کرگئی تھی۔عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے اکیس اپریل تک جواب طلب کرلیا۔