خضدار:بارودی مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2016 08:31am

کوئٹہ:خضدار کی تحصیل وڈھ میں سڑک کنارے بارودی مواد پھٹنے سے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔

ڈپٹی کمیشن خضدار کے مطابق تحصیل وڈھ میں سڑک کنارے بارودی مواد پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار والد ، والدہ اور ان کا ایک بیٹا جاں بحق جبکہ سات سالہ بچی زخمی ہو گئی،جسے فوری طور پر تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Read Comments