اپ ڈیٹ 12 اپريل 2016 10:46am

ہولی وڈ فلم ”آئی ان دا اسکائی“ دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار

نیویارک:ہولی وڈ ایکشن تھرلر فلم 'آئی ان دا اسکائی' رواں ہفتے دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار ہے۔فلم کی ریلیز سے پہلے لندن میں آئی ان دا اسکائی کے رنگا رنگ پریمیئر نے خوب رونقیں لگائیں۔

لندن میں رنگ جمائے ہولی وڈ ایکشن فلم آئی ان دا اسکائی کے فنکاروں نے، جہاں فلم کا رونقوں سے بھرپور پریمیئر منعقد کیا گیا۔تقریب میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیلن میرن کی شرکت لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔ ایونٹ میں دیگر فنکاروں کی شرکت نے بھی چار چاند لگائے۔

فلم آئی ان دا اسکائی کی کہانی کینیا میں ہونے والے امریکی ڈرون آپریشن پر مبنی ہے۔فلم میں امریکی کمانڈرز ڈرون کے ذریعے شدت پسندوں کو نشانہ بنا کر ان کا خاتمہ کرتے ہیں۔

فلم میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب ڈرون آپریشن کے دوران امریکی کمانڈرز سے ایک بچی حملے میں ہلاک ہونے کی غلطی سر زد ہوجاتی ہے جو ان کیلئے مشکلات کا باعث بن جاتی ہے۔

فلم آئی ان دا اسکائی میں مرکزی کردار ایلن برک مین اور برکت عابدی نے ادا کیا ہے۔فلم آئی ان دا اسکائی پندرہ اپریل کو دنیا بھر کے سینما میں ریلیز کی جائے گی، فلم اس سے پہلے محدود سینما گھروں میں ریلیز کے بعد کامیابیاں سمیٹ چکی ہے۔

Read Comments