شائع 12 اپريل 2016 11:05am

فواد،ماہرہ کی بھارت میں پذیرائی۔۔احسن خان کی رائے سامنے آگئی

ممبئی:پاکستان کے عالمی شہرت یا فتہ ادکارفواد اور ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بھارت کے بھی صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔دونوں نے اپنی بہترین اداکاری اور خوبصورت شخصیت کے باعث بھارتیوں پر اپنا جادو چلا دیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار فواد ،ماہرہ اور مشہور گلوکار عاطف اسلم پورے بھارت پر چھائے ہوئے ہیں ،ان کے آگے بولی وڈ کے مایاناز اور معروف اداکار بھی کچھ نہیں ہیں ۔

فواد،ماہرہ اور عاطف کی مقبولیت میں صرف ان کی بہترین قسمت نہیں بلکہ ان کی بے تحاشہ محنت بھی شامل ہے۔ان کی اسی لگن اور محنت کا نتیجہ ہے کہ وہ آج اس مقام پر موجود ہیں جہاں جانے کی ہر کسی کو خواہش ہو تی ہے۔

لیکن ان کی اس مقبولیت سے کچھ اداکار خاص خوش نظر نہیں آتے۔پاکستان ٹی وی انڈسٹر ی کے معروف اداکار احسن خان کا ہم عصر اداکاروں کے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ قدم ہماری انڈسٹر ی کے فنکاروں کیلئے بہت اچھا ہے کہ وہ بھارت جیسے بڑے پلیٹ فارم پر جا کر پرفارم کریں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

احسن سے جب یہ سوال پو چھا گیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ بھارت جا کر کام کرنا پسند کریں گے؟اس پر احسن خان کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں؟ اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور بھارت جاﺅں گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلا حیت اداکارہ صباءقمر بھی بہت جلد بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Read Comments