پنجاب اسمبلی:پانامہ لیکس معاملے پر ہنگامہ آرائی کا سلسلہ تھم نہ سکا

شائع 12 اپريل 2016 01:25pm

لاہور:پاناما لیکس پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ نہ تھم سکا۔اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراو کرکے شدید نعرے بازی کی۔ محمود الرشید کا دعوی ہے کہ آئندہ ہفتے ایک بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے۔رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کو رائیونڈ مارچ سے روکنے کی ضرورت نہیں،وہ جو ناچ گانا کرنا چاہتے ہیں کر لیں۔

پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراو کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس پر معاملات اب حکمرانوں کے استعفے سے آگے جا چکے ہیں۔ سیاہ پٹیاں باندھ کر روزانہ ایوان میں احتجاج کیا جائے گا۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو رائیونڈ کی طرف مارچ سے روکنے کے بجائے سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ وہ جو تماشا لگانا چاہیں، شوق سے لگائیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ معیشت کا پہیہ روکنے کے لیے عمران خان کی ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش اسلام آباد دھرنے کی طرح ناکام ہو گی۔

Read Comments