کراچی نمائش چورنگی پر ممتاز قادری کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
مذہبی جماعت کے کارکن ممتاز قادری کے حق میں مظاہرے کیلئے پہنچے،ریلی نکالنے کیلئے نمائش چوک پر جمع ہوئے تو پولیس نے آڑے ہاتھوں لیا،مظاہرین پرقابو پانے کے لیے تین تھانوں کی نفری نمائش چورنگی پر طلب کی گئی،کارکنوں کی مزاحمت پر پولیس نے پینتیس افراد کو حراست میں لے لیا،حراست میں لیے گئے بعض افراد کو کچھ دیر بعد چھڑا لیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے بلا اجازت عوامی اجتماع ، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہے،خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
Read Comments