خود کو شیر کہنے والے گیدڑ سے بھی بدتر ہیں،خورشید شاہ

شائع 12 اپريل 2016 01:46pm

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے احتساب کے لیے خود کو پارلیمان کے سامنے پیش کردیا،کہتے ہیں ان پر یا ان کے بیٹے پرالزمات ثابت ہو جائیں تومستعفی ہو جائیں گے۔وزیرداخلہ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو زبان وزیرداخلہ نے استعمال کی وہ گھٹیا آدمی بھی نہیں کرسکتا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز وزیرداخلہ کے الزمات کا جواب آج ایوان میں دیا۔خورشید شاہ نے کہا اپوزیشن لیڈرنے کون سے فوائد حاصل کئے قوم کو بتایا جائے ، ایسی بے غیرتی سے بہترہے انسان گھرچلا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ بڑا شیر بنتے ہیں،بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، کل جو زبان استعمال کی گئی گھٹیا آدمی بھی ایسی بات نہیں کرسکتا،خود کو شیر کہنے والے گیدڑ سے بھی بدتر ہیں۔

خورشید شاہ نے سوال کیا کہ کیا نیب وزیرداخلہ کے ماتحت ہے ، چوہدری نثار ان کی زبان بندی چاہتے ہیں۔خورشید شاہ نے اعتراف کیا کہ ان کا کاروبار ہے اور دو اکاونٹس ہیں تاہم اسکول کے پلاٹ پر قبضے کے الزمات غلط ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ایک انچ زمین پر بھی ان کا یا ان کے بیٹے کا قبضہ ہو تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔خورشید شاہ نے نیب یا ایف آئی اے نہیں بلکہ اپنے آپ کو پارلیمنٹرینز کے سامنے احتساب کے لیے پیش کیا۔

Read Comments