Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اسپیکرقومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کی موبائل فون سے کوریج کا نوٹس لے لیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے معاملہ پیمرا کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا کہ پارلیمانی قواعد وضوابط موبائل فون کے ذریعے کوریج کی اجازت نہیں دیتے۔پارلیمانی رپورٹرز اسکائپ یا موبائل کیمرے کے ذریعے کوریج نہیں کرسکتے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملہ پیمراکے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔