لاہور :بورڈنگ پاس کی تبدیلی ،پی آئی اے کا مسافر گرفتار

شائع 12 اپريل 2016 02:22pm

لاہور :لاہور ائیر پورٹ پر بورڈنگ کارڈ تبدیل کرکے پی آئی اے کی پرواز سے میلان جانے والے مسافر کو پی آئی ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا۔

ائیرپورٹ زرائع کے مطابق نجی ائیر لائن سے دبئی جانیوالے خضر حیات نے ہالینڈ کا پاسپورٹ رکھنے والے محبوب الحسنین نامی مسافر سے بورڈنگ کارڈ تبدیل کیا۔ محبوب الحسنین پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون تھری تھری سے میلان جا رہا تھا۔ ڈیپارچر لانج میں پی آئی اے ٹاسک فورس نے چیک کیا تو خضر حیات پکڑا گیا۔ بعد ازاں اسے امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اگر خضر حیات میلان پہنچنے میں کامیاب ہو جاتا تو پی آئی اے کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا۔ تاہم محبوب الحسنین دبئی جانے میں کامیاب ہو گیا۔

Read Comments