پانامہ لیکس کی وجہ سے انٹراپارٹی الیکشن ملتوی ہوئے ،چوہدری سرور

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2016 04:55pm

فائل فوٹو

خانیوال :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کی وجہ سے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کیے گئے، عوام غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر لوٹا ہوا پیسہ واپس لائے گی ۔

خانیوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کی وجہ سے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عوام غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں اور حکمران لوٹ مار میں لگے ہیں، تحریک انصاف اقتدار میں آکر لوٹا ہوا پیسہ واپس لائے گی اور ضلعی سطح پر یونیورسٹیاں قائم کرے گی تاکہ پسماندہ طبقہ جسے تعلیم کے حصول میں مشکلات ہیں ان کا ازالہ ہوسکے۔

Read Comments