Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے طالبعلم کی مبینہ خود سوزی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
کراچی میں بی ڈی ایس فائنل ایئرکے طالب علم عبدالباسط کی مبینہ خودسوزی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیرداخلہ کی ہدایت پرڈی آئی جی ویسٹ زون نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی میں شامل افسران نے جائے وقوعہ کادورہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پوری یونیورسٹی میں ایک بھی سی سی ٹی وی کیمرہ موجود نہیں۔دوسری جانب عبدالباسط اہلخانہ کی جانب سے تیموریہ پولیس کوقانونی کارروائی کی درخواست دی گئی ہے۔درخواست ہمدرد یونیورسٹی اورکراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کے خلاف عبدالباسط کے بھائی نے دائرکی ہے۔