Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گوادر:وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہناہے کہ گوادر کی ترقی میں رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، بلوچستان پر ہونے والے سیمینار میں جنرل راحیل شریف بھی شریک تھے۔
گوادر میں بلوچستان کی ترقی اور اقتصادی راہداری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف خصوصی طور پر سیمینار میں شرکت کے لیے گوادر آئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاسی حکومت کو ہمیشہ پاک فوج کا تعاون حاصل رہا، بلوچستان اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں۔ثنا اللہ زہری نے کہا کہ گوادراور مکران کے عوام کے تحفظات دور کریں گے۔