وزیر اعظم کا دورہ تاجکستان ،بجلی درآمد کا معاہدہ متوقع

شائع 12 اپريل 2016 05:11pm

اسلام آباد:تاجکستان سے بجلی کے درآمدی معاہدے کا سنگ بنیاد آئندہ ماہ رکھا جائے گا، کاسا منصوبے سے پاکستان کو براستہ افغانستان ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔

سرکاری حکام کے مطابق وزیراعظم نواز شریف گیارہ مئی کو کاسا تھاوٴزنڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے تاجکستان جائیں گے۔ حکام کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تمام معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔

معاہدے کے تحت پاکستان کو نو اعشاریہ تین پانچ سینٹس فی یونٹ بجلی حاصل ہوگی، تاجکستان پاکستان کو براستہ افغانستان ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا، منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر ہے، منصوبہ دوہزار اٹھارہ میں مکمل ہوگا۔

Read Comments