Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گوادر:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ "را" پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سب کو محاذ آرائی ختم کرکے تعاون پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، انہوں نے گوادر کے لیے کیڈٹ کالج کا بھی اعلان کیا۔گوادر میں بلوچستان کی ترقی اور اقتصادی راہداری کے موضوع پر سیمینار ہوا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سیمینار میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر گوادر پہنچے۔جنرل راحیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک منصوبے کے باعث علاقائی طاقتیں اپنا اپنا اثر ورسوخ بڑھانا چاہتی ہیں، ہم ہر قدم پر معاملات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو محاذ آرائی ختم کر کے تمام تر توجہ تعاون پر مرکوز کرنا ہوگی، دنیا کو دہشت گرد تنظیموں، سہولت کاروں اور مالی معاونین کی امداد روکنے میں ہماری مدد کرنا چاہیے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سی پیک کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے، جسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، صرف دو برسوں میں چھہ سو پچھتر کلومیٹر اور رواں سال کے اختتام تک آٹھ سو پچھتر کلومیٹر سڑکیں مکمل کر لی جائیں گی اور اسی برس سی پیک کے ذریعے چین سے گوادر تک سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو جائے گا۔
گوادر:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ "را" پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سب کو محاذ آرائی ختم کرکے تعاون پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، انہوں نے گوادر کے لیے کیڈٹ کالج کا بھی اعلان کیا۔
گوادر میں بلوچستان کی ترقی اور اقتصادی راہداری کے موضوع پر سیمینار ہوا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سیمینار میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر گوادر پہنچے۔جنرل راحیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک منصوبے کے باعث علاقائی طاقتیں اپنا اپنا اثر ورسوخ بڑھانا چاہتی ہیں، ہم ہر قدم پر معاملات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو محاذ آرائی ختم کر کے تمام تر توجہ تعاون پر مرکوز کرنا ہوگی، دنیا کو دہشت گرد تنظیموں، سہولت کاروں اور مالی معاونین کی امداد روکنے میں ہماری مدد کرنا چاہیے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سی پیک کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے، جسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، صرف دو برسوں میں چھہ سو پچھتر کلومیٹر اور رواں سال کے اختتام تک آٹھ سو پچھتر کلومیٹر سڑکیں مکمل کر لی جائیں گی اور اسی برس سی پیک کے ذریعے چین سے گوادر تک سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو جائے گا۔