وزیراعظم  نجی دورے پر لندن روانہ

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2016 12:21pm

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل نوازشریف کی وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیراعلیٰ پنجاب اور اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی،جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چوہدری نثار اور اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو الوداع کیا، نواز شریف کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز اور دیگر فیملی ممبران بھی لندن روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں معمول کا طبی معائنہ کرائیں گے اور کچھ روز اپنے بچوں کے پاس قیام کریں گے، لندن روانگی سے قبل نواز شریف نے ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ وہ ان کی واپسی تک اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کریں۔

Read Comments