Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے اکسٹھ کالعدم تنظیموں کی فہرست ایوان میں پیش کردی، وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمان کہتے ہیں صدر مملکت کے بیٹے،وزیراعظم اور دو ججز کو اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سینٹ اجلاس میں وزارت داخلہ نے 61 کالعدم تنظیموں کی فہرست ایوان میں پیش کردی،رپورٹ میں کہا گیا کہ جماعت الدعوی پر پابندی نہیں،لیکن اس پرنظررکھی جا رہی ہے،سینیٹرمشاہد اللہ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت حالت جنگ اور سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے جس پر اپوزیشن اراکین نے سینیٹ سے واک آو¿ٹ کردیا،ڈپٹی چیرمین نے منانے کی ذمہ داری بھی مشاہد اللہ کو سونپی جس پر سینیٹرمشاہد اللہ اپوزیشن کومنا کرایوان میں واپس لے آئے،مشاہد اللہ سید کے الفاظ کارروائی سے حذف کر دیے دیے،پابندی کے باوجود لائسنس جاری کرنے سے متعلق میاں عتیق کے سوال پربلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کے پاس اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہے ،صدرمملکت کے بیٹے اور وزیراعظم کو ایک ایک، جبکہ دو لائسنس سپریم کورٹ کے ججز کو جاری کئے گیےڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس پیر تک کیلئے ملتوی کر دیا۔
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے اکسٹھ کالعدم تنظیموں کی فہرست ایوان میں پیش کردی، وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمان کہتے ہیں صدر مملکت کے بیٹے،وزیراعظم اور دو ججز کو اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ اجلاس میں وزارت داخلہ نے 61 کالعدم تنظیموں کی فہرست ایوان میں پیش کردی،رپورٹ میں کہا گیا کہ جماعت الدعوی پر پابندی نہیں،لیکن اس پرنظررکھی جا رہی ہے،سینیٹرمشاہد اللہ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت حالت جنگ اور سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے جس پر اپوزیشن اراکین نے سینیٹ سے واک آو¿ٹ کردیا،ڈپٹی چیرمین نے منانے کی ذمہ داری بھی مشاہد اللہ کو سونپی جس پر سینیٹرمشاہد اللہ اپوزیشن کومنا کرایوان میں واپس لے آئے،مشاہد اللہ سید کے الفاظ کارروائی سے حذف کر دیے دیے،پابندی کے باوجود لائسنس جاری کرنے سے متعلق میاں عتیق کے سوال پربلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کے پاس اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہے ،صدرمملکت کے بیٹے اور وزیراعظم کو ایک ایک، جبکہ دو لائسنس سپریم کورٹ کے ججز کو جاری کئے گیےڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس پیر تک کیلئے ملتوی کر دیا۔